ہانیہ عامر اور زیادہ معاوضے کے تنازع پر فیصل قریشی کا بیان
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے شوبز میں معاوضوں کی بحث پر ہانیہ عامر کا دفاع کیا ہے۔
اگست 2026ء کو پاکستانی ڈراما و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور معاوضے پر بات کی۔ سوشل میڈیا اور ڈراما انڈسٹری میں کچھ عرصے سے صفِ اول کی ادکاراؤں کے معاوضوں کے حوالے سے جاری بحث پر بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ہانیہ عامر اس وقت ڈراموں اور برانڈز کی ایک بہت بڑی اسٹار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اداکار اپنی صلاحیت، محنت اور مقبولیت کے بل بوتے پر زیادہ معاوضہ طلب کرتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے، کیونکہ شوبز مارکیٹ میں معاوضے کا تعین اسٹار ویلیو اور ناظرین کی پسندیدگی کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔