خلیجِ فارس کی کشیدگی کا اثر: پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
خلیجِ فارس میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور عالمی منڈی کے دباؤ کے باعث حکومت نے ایندھن کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
خلیجِ فارس میں جاری حالیہ فوجی تنازعات اور سپلائی چین میں شدید تعطل کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر گئی ہیں۔ ان عالمی حالات کے پیشِ نظر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روزہ کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ کے جھٹکوں کو فوری مینیج کیا جا سکے۔ اس نئی پالیسی کے ساتھ ہی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5.44 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31.05 روپے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کر دیا ہے، جس سے ملک میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔