معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، شوبز برادری کا اظہارِ تعزیت
اداکار اور میزبان احسن خان کے والد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہوسٹ احسن خان کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اس اچانک صدمے پر شوبز انڈسٹری سوگوار ہے اور ہم منصب اداکاروں، پروڈیوسرز اور مداحوں کی بڑی تعداد احسن خان اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کر رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔