وینزیلا ماصی کے ساءے اور مستقبل کا اندیشہ

1973 میں لاطینی امریکہ کے ملک چِلی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے پورے خطے کی سیاست کا رخ بدل دیا۔ منتخب صدر سالوادور آلندے کو فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، اور جنرل پنوشے نے اقتدار سنبھال لیا۔ یہ بغاوت محض ایک داخلی معاملہ نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے عالمی طاقتوں کے مفادات، معاشی دباؤ اور سرد جنگ کی سیاست کارفرما تھی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک منتخب حکومت کا خاتمہ ہوا، جمہوریت برسوں کے لیے دفن ہو گئی، اور ملک طویل آمریت کا شکار ہو گیا۔آج نصف صدی بعد، لاطینی امریکہ ایک بار پھر اسی قسم کے سوالات سے دوچار ہے،اور اس بار مرکز میں ہے وینزویلا۔
وینزویلا کئی برسوں سے شدید بین الاقوامی دباؤ کی زد میں ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی سخت معاشی پابندیاں، خاص طور پر تیل کی برآمدات پر قدغن، وینزویلا کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ چکی ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں تک رسائی محدود ہو چکی ہے اور ریاستی وسائل سکڑتے جا رہے ہیں۔
یہ دباؤ بظاہر حکومتِ وقت کو کمزور کرنے کے لیے ہے، مگر اس کا سب سے بھاری بوجھ عام شہری اٹھا رہا ہے۔ جب ریاست اپنے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے تو معاشی بحران رفتہ رفتہ سیاسی بغاوت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔اگر وینزویلا میں تبدیلی اندر سے جنم لیتی ہے تو اس کے دو ممکنہ راستے ہو سکتے ہیں:-
اول، عوامی احتجاج۔ ماضی میں وینزویلا کے شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھے جا چکے ہیں، مگر طاقت کے استعمال نے انہیں وقتی طور پر دبا دیا۔ تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ جب معاشی بدحالی مستقل ہو جائے تو احتجاج محض وقتی نہیں رہتا۔دوم، ریاستی اداروں کے اندر دراڑ۔ لاطینی امریکہ کی تاریخ میں اکثر تبدیلیاں اس وقت آئی ہیں جب فوج یا طاقتور اداروں نے حکمران حکومت سے کنارہ کشی اختیار کی۔ اگر وینزویلا میں بھی ایسا ہوا تو تبدیلی تیز ضرور ہو گی، مگر یہ لازمی نہیں کہ وہ جمہوری ہو۔بعض حلقے یہ دلیل دیتے ہیں کہ بیرونی مداخلت وینزویلا کو بحران سے نکال سکتی ہے، مگر خطے کی تاریخ اس خیال کی نفی کرتی ہے۔ نکاراگوا، پانامہ اور چلی جیسے ممالک میں بیرونی مداخلت نے وقتی تبدیلی تو لائی، مگر طویل عدم استحکام، خانہ جنگی اور کمزور ریاستی ڈھانچے چھوڑ گئی۔اگر وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی بیرونی طاقتوں کے اشارے پر ہوئی تو خدشہ ہے کہ یہ ملک اپنی خودمختاری سے زیادہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا اسیر بن جائے گا۔
فرض کریں کہ بیرونی دباؤ یا داخلی بغاوت کے نتیجے میں موجودہ نظام ٹوٹ جاتا ہے، تو سب سے اہم سوال یہ ہو گا کہ اس کے بعد کیا؟
کیا ملک آزاد اور شفاف انتخابات کی طرف جا سکے گا؟ادارہ جاتی استحکام قائم کر پائے گا؟ یا ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے گا؟لاطینی امریکہ کی تاریخ بتاتی ہے کہ طاقت کے ذریعے آنے والی تبدیلیاں اکثر ایک نئے عدم استحکام کی بنیاد رکھتی ہیں۔وینزویلا کا مستقبل اگر بیرونی دباؤ یا داخلی بغاوت کے نتیجے میں تشکیل پاتا ہے تو یہ راستہ نہایت غیر یقینی اور خطرناک ہو گا۔ تاریخ یہ سبق دیتی ہے کہ بندوق، پابندی یا خفیہسازش سے آنے والی تبدیلی دیرپا نہیں ہوتی۔اصل حل طاقت کے توازن، عوامی اعتماد، اور خودمختار سیاسی عمل میں ہے۔ اگر وینزویلا نے ماضی کے لاطینی امریکی تجربات سے سبق نہ سیکھا تو خدشہ ہے کہ یہ ملک بھی تاریخ کی اسی فہرست میں شامل ہو جائے گا جہاں تبدیلی تو آئی، مگر استحکام کبھی نہ آ سکا۔